کپل مشرا کے بیانات پر توجہ نہ دیں: شری شری روی شنکر کادہلی فساد زدہ علاقوں کا دورہ

,

   

نئی دہلی: روحانی گرو شری شری روی شنکر نے دہلی میں ہوئے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر تمام جان کاری حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ لوگوں کو کپل مشرا کے بیان پر توجہ نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے اپنے حامیوں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ فساد سے متاثرین کی ہر ممکنہ مدد کریں۔

بعد ازاں پ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شری شری روی شنکر نے کہا کہ ہمیں فساد سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے بھی سیکھنے کی ضرورت ہے جنہوں نے اپنی جان کی پروہ کئے بغیر دوسروں کی جان بچائی۔ انہوں نے انسانیت کا بڑا کام انجام دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔