کچرے کی نکاسی کیلئے میونسپل چیرپرسن نے کیا گاڑیوں کا افتتاح

   

آرمور۔ آرمور میونسپل کے وارڈ نمبر 22میں میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون متعلقہ کونسلر ارشدی بیگم ظہیر علی کے ہاتھوں 22 وارڈ میں کچرے کی نکاسی کیلئے میونسپل کونسل آرمور کی جانب سے خریدی گئی موٹر گاڑیوں کا افتتاح کیا گیا اس کے علاوہ عوام میں کچرے دان کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون نے بتایا کہ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کی نگرانی میں بہترین ترقیاتی کام انجام دیے جارہے ہیں اس طرح وارڈ نمبر 22 اور وارڈ نمبر 6 کیلئے خریدی گئی کچرے کی نکاسی کرنے والی گاڑی کا افتتاح کیا اور کچرے دان کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر نمائندہ کونسلر ظہیر علی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہردلعزیز رکن اسمبلی جیون ریڈی کی ہدایت پر میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون کی نگرانی میں آرمور میونسپل کے لئے 13 نئی گاڑیاں خریدی گئی اور آج وارڈ نمبر 22 میں کچرے کی نکاسی کے لئے گاڑی کا افتتاح اور وارڈ کی عوام میں کچرے دان کی تقسیم عمل میں لائی گئی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کچرے کو باہر سڑکوں پر نہ ڈالیں کچرے کی گاڑی آپکے مکان تک آئے گی کیونکہ گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے کچرے کی گاڑی آنے میں تاخیر ہورہی تھی۔ اس موقع پر کونسلر ارشدی بیگم نے بھی مخاطب کرتے ہوئے صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کی طرف عوام توجہ دلائی تاکہ عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اس موقع پر میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون اور وارڈ کونسلر ارشدی بیگم ظہیر علی کے علاوہ وارڈ 21کونسلر لکی شنکر، وارڈ 6کونسلر راجو ٹی-آر-ایس لیڈر پنڈت پون ،میونسپل عہدیدار و دیگر موجود تھے۔