نیویارک: ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں امریکی خاتون ایک صوفہ اپنے گھر لاتی ہیں جسے نیویارک کی سڑک کے کنارے کچرے کے طور پر چھوڑ دیا گیا تھا۔ لیکن بعد میں اس کی اصلیت جان کر سب دنگ رہ گئے۔ویڈیو میں خاتون کو دیکھا جاسکتا ہیکہ وہ سڑک کے کنارے پڑے صوفے کو دیکھ کر اپنے والد سے التجا کرتی ہیں کہ وہ اسے اٹھا لیں۔ وہ گندے صوفے کو گھر لے آتے ہیں ہے، صوفے کی صفائی پر وہ ایسا ہوجاتا ہے جیسے نیا ہو۔ اہلخانہ کو ڈیزائن سے شک ہوتا ہے کہ کہیں یہ فرنیچر بنانے والے ٹاپ فرنچ برانڈ Roche Bobois کا صوفہ نہ ہو۔ جب اْس کمپنی سے رابطہ کیا جاتا ہے تو کمپنی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر صوفے کو دیکھ کر اس بات کی تصدیق کرتے ہیں اور کہتے ہیں اس کی قیمت 8000 ڈالر ہے۔