گیا: بہار میں گیا شہر کے کوتوالی تھانہ علاقے میں کچرے کے ڈھیر میں دھماکے سے دو بچے زخمی ہو گئے ۔ پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ تل بیگھہ پوسٹ آفس کے قریب بادل کمار اور لکشمن کمار کچرا جمع کرتے ہوئے بیگ اٹھا کرپٹخ رہے تھے ۔ اس دوران اچانک ایک تھیلی پھٹ گئی، جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔ اس واقعہ میں دونوں بچے زخمی ہوگئے ۔