کڑپہ مئیر کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ ہائی کورٹ میں سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے سریش بابو کڑپہ مئیر کو ان کے عہدے سے ہٹانے پر ہائی کورٹ آندھرا پردیش میں چیلنج کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد ہائی کورٹ نے اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے سریش بابو کے ذریعہ میونسپل کمشنر پر وردھنی کنسٹرکشنز کو کام کے لیے دباؤ ڈالا تھا ؟ اور ریاستی حکومت کو اس معاملے میں مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ۔ ہائی کورٹ نے سماعت کو آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی ۔ اس کیس کی سماعت جج چلا گنرنجن کررہے ہیں ۔ قبل ازیں سریش بابو کے وکیل وی آر ریڈی نے اپنے دلائل پیش کئے۔ جس پر جج نے جواب دیا کہ ’ کیا مئیر نے میونسپل کمشنر پر اپنی فیملی کمپنی کو کام دینے کے لیے دباؤ ڈالا ؟ وکیل نے اس کیس کی مکمل تفصیلات داخل کرنے کے لیے آخری تاریخ کی درخواست کی ۔ جس پر جج نے تمام تفصیلات جمع کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت اگلے ہفتہ تک ملتوی کردی ۔۔ ش