کڑپہ میں الکٹرانکس کی دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ

   

حیدرآباد۔ 9۔ اکتوبر۔ ( یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ کے وی کے ویدھی علاقہ میں الکٹرانکس کی دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں دکان میں رکھی ٹی وی، فریج، واشنگ مشینیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔یہ واقعہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیاجس میں بڑے پیمانہ پر آگ کے ساتھ شعلے بھڑک اٹھے ۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پرقابو پایا۔عہدیداروں نے بتایا کہ دسہرہ تہوار کے موقع پر بڑے پیمانہ پر پٹاخے جلانے پرآگ لگی۔اس واقعہ میں بڑے پیمانہ پر نقصان ہوا ہے ۔دکان کے مالک نور احمد نے میڈیا کو بتایا کہ دکان میں اے سیز، واشنگ مشینوں، ہوم تھیٹرس، فریجس کا بڑے پیمانہ پر اسٹاک رکھاگیا تھا جو جل کر خاکستر ہوگیا۔یہ دکان نچلی منزل اور پہلی منزل پر ہے ۔پولیس نے بتایاکہ دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایاجاسکا۔