کھانے پینے کی اشیا کی بڑھتی قیمتوں پرتنقید، بنگلہ دیش میں صحافی گرفتار

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرنے والے صحافی کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے مقبول اخبار سے وابستہ صحافی شمس الزماں شمس نے اپنی ایک رپورٹ میں کھانے پینے کی اشیا میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔صحافی شمس الزماں کو ڈھاکہ کے قریب واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ صحافی شمس کو ڈیجیٹل سیکورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی رپورٹ جھوٹی، گمراہ کن اور من گھڑت تھی۔بنگلا دیش میں ڈیجٹل سیکورٹی ایکٹ کے تحت 14 سال قید تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔ملک میں اب تک ڈیجٹل سیکورٹی ایکٹ کے تحت 138 صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔