کھرگے ، راہول اور پرینکا کی ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد

   

نئی دہلی، 8 نومبر (یواین آئی) کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اتوار کے روز ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دی اور تمام لوگوں کی زندگی میں امن و سکون، خوشحالی اور شادمانی کی تمنا کی۔کھرگے نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں اپنی اور کانگریس پارٹی کی جانب سے تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیوں کا یہ مقدس تہوار ہر گھر اور آنگن میں امن و سکون ، خوشحالی اور خوشیوں کا اجالا بکھیرے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں محبت، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی لو ہمیشہ روشن رہے اور ناانصافی، جہالت اور تفریق کا اندھیرا چھٹے اور انصاف، مساوات اور ہم آہنگی کی روشنی ہر فرد تک پہنچے ۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ ہر دل میں امید کا چراغ جلے اور ہر زندگی میں خوشیوں کی سحر ہو۔مسٹر گاندھی نے کہا، “آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو دیوالی کی دلی مبارکباد۔” انہوں نے کہا کہ ہر گھر میں خوشیوں اور خوشحالی کے چراغ جلیں اور یہ مقدس تہوار پورے ہندستان میں خوشی، امن، ہم آہنگی اور نئی کی روشنی لے کر آئے ۔واڈرا نے کہا، “آپ سبھی کو روشنی اور خوشیوں کے مقدس تہوار دیوالی کی دلی مبارکباد۔ بھگوان شری گنیش جی اور ماں لکشمی جی سے پرارتھنا کرتی ہوں کہ تمام ہم وطنوں کی زندگی خوشیوں سے بھر جائے۔
تمام لوگوں کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور روشنی کی آمد ہو۔”