حیدرآباد 14 ۔ اکتوبر( یو این آئی) تلنگانہ انتخابات کیلئے پولیس نے کھمم ضلع میں 12 چیک پوسٹ قائم کئے ہیں۔ ان چیک پوسٹوں سے گزرنے والی ہر گاڑی کی مسلسل تلاشی لی جارہی ہے ۔ اس مہینے کی 9 تاریخ سے کل تک، پولیس نے ضلع میں 81.69 لاکھ روپے ضبط کیے اور 24 مقدمات درج کیے ہیں۔ تاہم، 13 معاملات میں اپنی نقدی کا ثبوت دکھانے کے بعد 31.34 لاکھ روپے واپس کیے گئے ۔
حکام نے 11 مقدمات کے سلسلے میں 50.35 لاکھ روپے ضبط کیے ہیں۔