حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج کھمم میں قومی قائدین کے ہمراہ نوتعمیر شدہ کلکٹریٹ کامپلکس کا افتتاح کیا۔ اروند کجریوال، بھگونت مان، پی وجین، اکھلیش یادو اور ڈی راجا کو عصری سہولتوں سے آراستہ سکریٹریٹ کا معائنہ کرایا گیا۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ ہر ضلع میں عصری سہولتوں سے آراستہ کلکٹریٹس تعمیر کئے جارہے ہیں اور ایک ہی عمارت میں تمام دفاتر موجود رہیں گے تاکہ عوای مسائل کی یکسوئی میں سہولت ہو۔ قومی قائدین نے کلکٹریٹ کے معائنہ کے بعد چیف منسٹر سے نئی عمارتوں کی تعمیر سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر کُل مذاہب دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا۔ر
جس کے بعد چیف منسٹر نے کلکٹر وی پی گوتم کو ان کی کرسی پر بٹھایا۔ کلکٹریٹ کے احاطہ میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کلکٹریٹ کی سہولتوں کو اجاگر کیا گیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ انتظامی سہولت کیلئے کلکٹریٹس تعمیر کئے گئے۔ کئی اضلاع میں نئے کلکٹریٹ کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور بعض اضلاع میں تعمیری کام جاری ہیں۔ کھمم کلکٹریٹ کی تعمیر پر 53.20 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔ر