کیارا اور سدھارتھ کی شادی 6فروری کو ہوگی

   


ممبئی : بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکار ہ کیارا اڈوانی کی شادی کی مبینہ تاریخ سامنے آگئی۔گزشتہ کئی ماہ سے خبریں زیر گردش ہیں کہ کیارا اور سدھارتھ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے لیکن اب تک دونوں اداکاروں کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی جب کہ میڈیا پر بھی قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں شائع ہوتی رہیں۔لیکن اب میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ اداکار جوڑی کی شادی کی حتمی تاریخ سامنے آچکی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیارا اور سدھارتھ آئندہ برس فروری کی 6 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔شادی کی تقریبات کا آغاز 4 فروری سے ہوگا، جب کہ 5 کو بھی کوئی تقریب منعقد کی جائے گی، جوڑے کی ہلدی، مہندی اور سنگیت کی تقریبات ہوں گی۔رپورٹس کے مطابق کیارا اور سدھارتھ کی عالیشان شادی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی طرح راجستھان میں ہوگی، تقریب جیسلمر پیلس ہوٹل میں ہوگی جس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرلئے گئے ہیں۔