کیا آپ بھی ہیڈ فون کا استعمال کے دوران تیزی آواز کی موسیقی سنتے ہیں‘ ایک عرب سے زیادہ لوگوں کے کان ہوسکتے ہیں خراب۔ یوین

,

   

نئی دہلی۔ آج کے دور میں اسمارٹ فون کا استعمال بہت زیادہ ہونے لگا ہے۔ ویسے تو اس کے ذریعہ بڑی آسانی کے ساتھ کافی کام کیاجاتا سکتا ہے۔لیکن اسمارٹ فون کے کئے نقصانات بھی ہیں۔

اقوام متحدہ کی ہلت ایجنسی نے ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد لوگوں کے کان اسمارٹ فون او راڈیو ڈیوائس کے استعمال سے خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

اس لئے اقوام متحدہ نے نئے احتیاطی تدابیر کی تجویز پیش کی تھی‘ جس کے بعد ڈبیلو ایچ او اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکشن یونین نے پابندی کے بین الاقوامی معیاریعنی تدابیر جاری کئے۔

اقوام متحدہ کی ہلت ایجنسی کا کہنا ہے کہ 12سے 35سال کے درمیان کے لوگ اسمارٹ فون او راڈیو ڈیوائس کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔ اس عمر کے 1.1ارب نوجوانوں کے کان خراب ہونے کا خطرہ بنا ہوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او چیف ٹیڈروس ادھانوس نے کہاکہ اس بارے میں بہت کم لوگوں کو جانکاری ہوتی ہے۔

ساتھ ہی اس سے بچنے کا طریقہ بھی لوگ نہیں جانتے۔ ان کے مطابق کئی نوجوانوں کے کان تیز آواز کی وجہہ سے خراب ہوچکے ہیں ۔

یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں سننے کی گنجائش کو واپس حاصل نہیں کیاجاسکتا۔ڈبلیو ایچ او کے ٹکنیکل شیلا چاڈا نے کہاکہ’’ اپنے آلات کے ذریعہ لاکھوں کروڑ لوگ تیز آواز میں میوزک سنتے ہیں۔ ایسے کرنے سے اس سے کان خراب ہوسکتے ہیں۔ اس کے چلتے ہم نے ایک تجویز رکھی ہے۔

اس میں اسمارٹ فون ایک اسپیڈومیٹر کے ساتھ ائے گا۔اس کے ذریعہ بتایاجاسکے گا کہ آپ کتنے تیز آواز میں موسیقی یا کوئی اور چیز سن رہے ہیں اور ساتھ میں اگر آپ مقرر حد سے زیادہ آواز سن رہے ہیں توآپ کو اس کی بھی جانکاری دی جائے گی‘‘

اقوام متحدہ نے جو تجویز رکھی ہے اس میں پیرانٹل کنٹرول سسٹم بھی موجود ہے۔