کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ ہم بیدار ہو جائیں || از قلم: حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم

,

   

 کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ ہم بیدار ہو جائیں || از قلم: حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم

          نفرت کی آبیاری اس ملک میں ایک عرصہ سے ہورہی ہے ،آر ایس ایس نے بہت منظم اور مرتب مسلم دشمنی کی، مسلمانوں سے نفرت اور اسلام کی تصویر کو مسخ کرنے کی کوشش کررکھی ہے اور وہ تدریجاً اس کام میں کامیاب ہوئے اور نہ صرف آر ایس ایس بلکہ تمام سیکولر جماعتیں بوقت ضرورت اور بقدر ضرورت اپنے سیاسی مفاد کے لئے مسلم دشمنی کا سہارا لیتی رہی ہیں، مسلمانوں کی ایک بڑی کمی یہ ہے کہ وہ اپنے ملی ذمہ داریوں کو دوسروں پر اعتماد کرتے ہوئے دوسروں کے حوالہ کردیا کرتے ہیں اور خود تسلسل کے ساتھ کسی سیاسی ،سماجی ،اقتصادی پرو گرام کو ملت کاکام سمجھ کر اور اپنی ذاتی تر جیح بنا کر نہیں کیا کرتے، اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ہم ’’سیاسی بے پناہی‘‘ کے عالم میں ہیں اور اللہ کی دی ہوئی بہت ساری نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کے با وجود اپنی نا سمجھی ،پلاننگ کی کمی ،مسلسل کام نہ کرنے کی وجہ سے پے در پے حوادث سہنے کے بعد بہت سارے حلقہ میں مسلمان اپنے آپ کو مجبور اور بے سہارا محسوس کرتے ہیں۔

      مسلمانوں کو منطق و فلسفے عقلی امکانات اور فرضی قانونی دباؤ سے الگ ہوکر اپنے اندر تنظیمی صلاحیت پیدا کرنی چاہئے جو جارحانہ تہذیب اور جارحیت کی منطق کا عملی جواب دے سکے۔

✍️ حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا

پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ