حیدرآباد۔ منشیات کے ایک معاملے میں جیل سے آریان خان کی رہائی کے کچھ دنوں بعد مرکزی وزیر کشن ریڈی نے بی جے پی کے خلاف افواہوں کو مسترد کرنے کی کوشش کی ہے۔
ٹی او ائی کی رپورٹ ہے کہ اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ بھگوا پارٹی اس تنازعہ میں ملوث نہیں ہے‘ انہوں نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ حان کے خلاف بی جے پی ایک سازش کیوں رچے گی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ وہ اداکاربی جے پی کے دشمن نہیں ہیں۔ پارٹی کے بعض قائدین اس اداکار کے دوست ہیں۔ آریان کے معاملے میں بات کرتے ہوئے ریڈی نے کہاکہ عدالت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آیا وہ قصور وار ہیں یا نہیں ہیں۔
اس قسم کے معاملات پر مرکز توجہہ نہیں دے گا کیونکہ کرنے کے لئے مرکز کے پاس او ربھی بہت سارے کام ہیں۔
جس وقت آریان خان کی گرفتاری عمل میں ائی تھی اس وقت سے یہ افواہیں سیاسی حلقوں میں گشت کررہی ہیں کہ بی جے پی نے بالی ووڈ کے اداکار اوران کے بیٹے کے خلاف سازش رچی ہے۔
تاہم پارٹی کی قیادت نے اس قسم کے الزامات کو مسترد کردیا تھا
این سی بی میں آریان خان کی حاضری
جمعہ کے روز آریان خان اپنی ہفتہ واری حاضری کے پیش نظر این سی بی میں حاضر ہوئے تھے
ممبئی ہائی کورٹ نے 29اکٹوبر آریان خان کی ضمانت کے تفصیلی احکامات جاری کئے ہیں۔
ان احکامات میں ہر جمعہ انہیں این سی بی میں حاضر ہونے کا حکم دیاگیاہے۔ اپنا پاسپورٹ بھی جمع کرادینے کا انہیں حکم دیاگیاہے۔
گوا کے راستے میں سمندر کے بیچ ایک کروز شپ پرچل رہی مبینہ منشیات کی پارٹی پر 2اکٹوبر کے روز این سی بی کی ٹیم نے دھاوا کیاتھا۔ جملہ 20لوگ بشمول دو نائیجریائی شہریوں کو بھی اس معاملے میں گرفتار کیاگیاتھا۔