کیا مجھے کاغذات ہر کسی کو دکھانے ہوں گے ؟

,

   

٭ ساؤتھ کی ابھرتی اداکارہ تاپسی پنو نے ٹوئیٹر کے ایک صارف کے سوال کے جواب میں’’ تیکھا‘‘ ردعمل ظاہر کیا ۔ٹوئیٹر پر اُن سے سوال کیا گیا تھا کہ ’’ کیا آپ ہندوستانی ہو ؟‘‘ ۔ تاپسی نے پاکستان کے گردوارہ ننکانہ صاحب میں تشدد کے اصل ملزم کی گرفتاری کے بارے میں آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا تھا کہ اب شاید ہماری باری ہے جس میں وہ ظاہر طور پر جے این یو تشدد کا حوالہ دے رہی تھی ۔ اس پر ٹوئیٹر استعمال کرنے والے منیش کمار نے اُن کی قومیت پر سوال اٹھایا ۔ تاپسی نے جوابی ٹوئیٹ میں کہا کہ’’ کیا مجھے میرے کاغذات آپ کو بھی دکھانے ہوں گے ؟‘‘۔