کیا واقع ملک میں ڈر کا ماحول ہے۔ ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

این ڈی ٹی وی کے پروگرام میں ہجومی تشدد پر سیاست کیوں کے عنوان سے ایک مباحثہ کے دوران پروفیسر اپوروآنند نے واضح کیاکہ کس طرح مسلمانوں کو منظم انداز میں نشانہ بنایاجارہا ہے۔

پروفیسراپوروا ٓنند نے تبریز انصاری سے لے کر داداری میں پیش ائے ہجومی تشدد کے واقعہ جس میں اخلاق کو بیف کے شبہ پر قتل کردیاگیاتھا کا ذکر کیا۔

انہو ں نے اس مباحثہ میں اترپردیش کے کاس گنج کا بھی حوالہ دیاجہاں پر ترنگا لے کر مسلمانوں کی بستیوں میں نعرے لگانے کے دوران ایک واقعہ پیش آیاتھا جس میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔

اپورآنند نے مزیدکہاکہ ایک منظم سازش کے تحت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔

اس کے جواب میں بی جے پی کے نمائندے نے سب کا ساتھ‘ سب کاوکاس او رسب کا وکاشواس کے نعرے کو آگے لے جاتے ہوئے کہاکہ گجرات میں جہاں پر مودی حکومت نے گاؤں گاؤں بجلی پہنچائی او رپانی پہنچایا کیا اس میں مسلمانو ں کی بھی حصہ داری نہیں ہے۔

تقریبا ادھے گھنٹے پر مشتمل اس مباحثہ میں ہجومی تشدد او رمسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں مرکرز توجہہ رہی ہیں۔ ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video