کیرالا۔ملاپورم میں کشتی الٹنے سے 20کی موت۔

,

   

وزیراعظم نریند در مودی او رکانگریس لیڈر راہول گاندھی نے واقعہ میں جان گنوانے والوں کو خراج پیش کیا۔
ملاپورم۔‘ ایک ہاوز بوٹ جس میں تقریبا30مسافرین سوار تھے کیرالا کے ملاپورم ضلع کے تانو علاقے میں تھوالتھیرم ساحل کے قریب میں الٹنے اور ڈوبنے کی وجہہ سے بیس لوگ بشمول عورتیں او ربچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسپورٹس منسٹر وی عبدالرحمن نے کہاکہ مختلف اسپتالوں میں جہاں پر پانی کے اندر او رکشتی کے نیچے سے نکالنے کے بعدزیر علاج لوگوں کے متعلق ملی جانکاری کی بنیاد پر 20اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ عبدالرحمن نے کہاکہ چار لوگوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جو کوٹا کاکل اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

منسٹر نے مزیدکہاکہ 20نعشوں میں سے 15کی نشاندہی ہوگئی ہے۔ انہوں نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ ”کشتی کو ساحل پر لایاجارہا ہے جس میں مزید نعشیں نکلنے کی توقع ہے“۔

عبدالرحمن نے کہاکہ مرنے والوں میں زیادہ تر عورتیں او ربچے ہیں جو اسکولوں کی جاری چھٹیوں کے درمیان کشتی کے سفرسے لطف اندواز ہونے ائے ہوئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اموات پر تعزیت پیش کی اور مرنے والوں کے فی خاندان کو دو لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کااعلان کیاہے

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے واقعہ میں جان گنوانے والوں کوتعزیت پیش کی۔راہول گاندھی نے ٹوئٹ کے ذریعہ اس واقعہ پر افسوس جتایا اورزخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا

وزیرصحت وینا جگارج نے واقعہ کے بعد حالات کا جائزہ لینے کے لئے ایک ایمرجنسی میٹنگ طلب کی‘ ریاستی حکومت نے اپنے ایک بیان میں یہ بتائی ہے۔

بیان میں کہاگیاہے کہ جارج نے ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کے لئے ماہرانہ علاج کو یقینی بنایاجائے اور پوسٹ مارٹم کے عمل میں تیزی پیدا کریں تاکہ لاشوں کو جلد ازجلد ان کے ورثہ تک پہنچایاجاسکے۔ اس سے قبل حادثے کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے عبدالرحمن نے ایک پولیس تحقیقات کی بھی بات کہی ہے۔