کیرالا‘ تاملناڈو میں 26اسلامی مبلغین پر نظر

,

   

مذکورہ عہدیدار جنھوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پروضاحت کی ہے کہ مذکورہ مبغلین پر کوئی دہشت گردی کا مقدمہ درج نہیں ہے مگر اب سے ”ان پر نظر رکھی جارہی ہے“

نئی دہلی۔ مخالف دہشت گرد دستے کے دو اعلی عہدیداروں کے مطابق سنٹرل انٹلیجنس اور سکیورٹی ایجنسیاں کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے

کہ وہ سری لنکا میں 21اپریل کے روز پیش ائے دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر کیرالا او رتاملناڈو میں امکانی اسلامک اسٹیٹ ماڈیولس کے طرز پر مذکورہ دو ریاستوں میں

دودرجنوں سے زائد اسلامی مبلغین کی نگرانی کرے جو مقدس جنگ جہاد کے نام پر اپنے بھڑکاؤتقریروں کے ذریعہ نوجوانوں کواکسانے کاکام کررہے ہیں۔

مذکورہ عہدیدار جنھوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پروضاحت کی ہے کہ مذکورہ مبغلین پر کوئی دہشت گردی کا مقدمہ درج نہیں ہے

مگر اب سے ”ان پر نظر رکھی جارہی ہے“۔

مذکورہ دنوں میں سے ایک انٹلیجنس افیسر نے کہاکہ یہاں پر 25سے 26اسلامی مبلغین ہیں جو مسلسل مذہبی بنیاد پرستی پر بھڑکاؤلکچردے رہے ہیں‘ جہادی لٹریچر کی تقسیم عمل میں لارہے ہیں اور مسلم نوجوانوں کوشرعی قانون نافذ کرنے کے لئے اکسانے کاکام کررہے ہیں۔

ان میں کچھ معاملات میں گرفتارشدہ مشتبہ نوجوانوں چند لوگوں کا نام تفتیش میں لیاہے او رماباقی پر ان کے ویڈیو ز اور تقاریر سننے کے بعد نظر رکھی جارہی ہے۔