کیرالا ’دی موسٹ ویلکمنگ ریجن‘ کی فہرست میں اول

   

تروننت پورم : کیرالا نے ٹورسٹ ریویو ایوارڈ-2022 کی ‘دی موسٹ ویلکمنگ ریجن’ کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ یہ چوتھا موقع ہے جب ریاست کو یہ ٹورسٹ ریویو ایوارڈ ملا ہے ۔ یہ ایوارڈ 23.2 کروڑ سے زیادہ سیاحوں کے تصدیق شدہ جائزوں پر مبنی ہے ، جنہوں نے ڈیجیٹل ٹورسٹ پلیٹ فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔تروننت پورم سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ششی تھرور نے ٹویٹ کیا، ‘کیرالا ٹورزم اور تمام کیرالا کے باشندوں کو مبارکباد۔ کیرالا کو چوتھی بار ‘دی موسٹ ویلکمنگ ریجن’ کی فہرست میں نام آیا ہے ’۔