کسر گوڑ کے ایک معروف وکیل سی شکور کی شادی اکٹوبر1994میں ڈاکٹر شینہ سے ہوئی تھی‘ اور ان کی شادی انڈین یونین مسلم لیگ کے سربراہ قائد پاناکاڈ سید حیدرعلی صاحب تھنگال نے کرائی تھی
تھرویننتھام پورم۔ ایک منفرد ”شادی“8مارچ کے روز منائے جانے والے عالمی یوم خواتین کے روز کیرالا کے کسر گوڑ ضلع میں انجام پائی جہاں پر ایک جوڑے کی تقریبا29سال بعد ان کی تینوں بیٹیوں کی خاطر دوبارہ نکاح کے ذریعہ متحد کیاگیاہے۔
شادی میں ہوسدرگ سب رجسٹرار دفتر میں تینوں بیٹیوں کے علاوہ گھر کے لوگ اور دوست واحباب موجود تھے۔کسر گوڑ کے ایک معروف وکیل سی شکور کی شادی اکٹوبر1994میں ڈاکٹر شینہ سے ہوئی تھی‘ اور ان کی شادی انڈین یونین مسلم لیگ کے سربراہ قائد پاناکاڈ سید حیدرعلی صاحب تھنگال نے کرائی تھی۔
تاہم شادی شرعی قانون کے تحت انجام پائی تھی‘جس کے مطابق بیٹیوں کو والد کی جائیداد میں سے دوتہائی حصہ ہی ملتا ہے‘ باقی ان کے بھائیوں کے حصہ میں آتا ہے۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ جو جائیداد انہوں نے اپنی کمائی سے بنائی ہے وہ ان کے بچوں کو جائے‘اسپیشل میریج ایکٹ کے تحت اس جوڑے نے دوبارہ شادی کی جس میں کہاگیا ہے کہ اسکے تحت کسی بھی شخص کی جائیدادکی جانشینی ہندوستانی ایکٹ کے تحت ہوگی۔ شینہ کوٹائم کی مہاتما گاندھی یونیورسٹی کی سابق پروائس چانسلر ہیں۔