کیرالا میں تقریباً 42.9 لاکھ طلبا کی اسکول واپسی

   

ترواننت پورم: کیرالا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کی وجہ سے دو سال کے طویل وقفے کے بعد اسکولوں کے کام کاج معمول پر آ رہا ہے ۔ چہارشنبہ کو ریاست میں 42.9 لاکھ طلباء اسکول کے احاطہ میں پہنچے ۔ وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے آج صبح یہاں ایک پروگرام میں ریاستی سطح کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا آغاز کیا۔