کیرالا کے شہر کوچی میں مزید4 غیرقانونی عمارتیں منہدم

,

   

کوچی ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 4 غیرقانونی رہائشی عمارتوں کو آج محدود دھماکہ طریقہ کے ذریعہ منہدم کردیا گیا ۔ اس طرح غیرقانونی عمارتوں کے انہدام کی مہم کا اختتام عمل میں آیا جس کا حکم سپریم کورٹ نے 3 ماہ قبل دیا تھا ۔ 55 میٹر بلند گولڈن کایالورم جو سب سے چھوٹی عمارت تھی جو غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی ڈھائی بجے شب منہدم کی گئی ۔ جین کورل کو و جو بھی 55 میٹر بلند تھی 11.03 بجے دنمنہدم کی گئی ۔ ہفتہ کے دن دو رہائشی عمارتیں H20 ہولی فیتھ اور جڑواں مینار الفا ایونیو سیرین کو زمین دوز کردیا گیا تھا ۔ سپریم کورٹ کے بموجب تمام 4 عمارتیں غیرقانونی طور پر ساحلی قواعد و ضوابط کے علاقہ میں تعمیر کی گئی تھیں اور سپریم کورٹ نے ان کے انہدام کا حکم دیا تھا ۔