کیرا اڈوانی ڈان تھری کی ہیروئین بن گئی

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکارہ کیرا اڈوانی جوآخری بار فلم ستیہ پریم کی کتھا میں نظر آئی تھیں، ایکشن اور تھرلر فلم ڈان کی تیسری قسط کے لیے منظر پرآگئی ہیں۔ اس فلم میں رنویر سنگھ بھی ہیں جو بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے مرکزی رول میں نظر آئیں گے۔ شاہ رخ خان نے فلم کی پہلی دو قسطوں میں مرکزی کردار اداکیا ہے جو 5 سال کے فرق میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کے بنانے والوں نے انسٹاگرام پر فلم میں اداکارہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک ویڈیو شائع کیا۔ ڈان 3 فرنچائز کی تقریباً 2 دہائیوں کی میراث کے پیش نظر سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل مرکزی کردار میں رنویرکی کاسٹنگ نے شاہ رخ خان کے پہلے آئیکونک کردار میں قدم رکھنے کے مترادف کافی ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جو پہلی بار تجربہ کار بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے1978 کی فلم ڈان میں ادا کیا تھا جس کی ہدایت کاری چندر باروٹ نے کی تھی۔مبینہ طور پر ڈان 3 کی شوٹنگ اگست میں شروع ہونے والی ہے۔