کیرا میری کے قریب لاری اُلٹ جانے سے کئی گھنٹے ٹریفک میں خلل

   

کیرا میری۔/6 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آصف آباد تا عادل آباد قومی شاہراہ پر کیرا میری کے بالکل قریب میں واقع گھاٹ کے ایک موڑ پر ایک لاری اُلٹ جانے جانے سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک میں خلل پڑا۔ تفصیلات کے بموجب کپاس کے بیج کا لوڈ لیکر آصف آباد سے ریاست پنجاب کے لئے جارہی تھی اور صبح 4 بجے کے اوقات میں کیرا میری کے گھاٹ کے ایک موڑ میں اپنا توازن کھوجانے کی وجہ سے پلٹ گئی جبکہ اس حادثہ میں کسی کا جانی نقصان تو نہیں ہوا۔ لیکن لاری بیچ سڑک پر اُلٹ جانے اور سڑک کے دائیں اور بائیں بازو راستہ وسیع نہ ہونے کی وجہ سے عاد ل آباد سے آصف آباد کی جانب جانے والے مسافروں اور موٹر گاڑیوں کو کافی دیر تک ٹریفک بحال ہونے کا انتظار کرنا پڑا ۔ کافی دقتوں کے بعد وہ لاری سڑک سے ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال ہوئی۔

مشن بھگیرتا سے متاثرہ
پائپ لائنوں کی تنقیح
مٹ پلی۔/6 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویلولہ مقام پر مشن بھگیرتا متاثرہ پائپ لائنوں کی مرمت کی مقامی سرپنچ رجینی ماروتی اور متعلقہ دیگر عہدیداروں نے تنقیح کی۔ انہوں نے عملہ سے کہا کہ متاثرہ پائپ لائنوں کی جلد از جلد مرمت ہونی چاہیئے۔