کیری کی ریکارڈ سنچری

   

میلبورن۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر ایلکس کیری نے چہارشنبہ کو تاریخ رقم کی کیونکہ وہ مشہور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں ٹسٹ سنچری بنانے والے لیجنڈ راڈ مارش کے بعد دوسرے آسٹریلیائی وکٹ کیپر بن گئے۔ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں یہاں انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔کیری نے پہلی ٹسٹ سنچری (111) بنائی ہے ۔
زخمی گرین سڈنی ٹسٹ سے باہر
میلبورن۔ آسٹریلیاکیلئے زخمی کھلاڑیوںکے مسائل بدستور بڑھتے جارہے ہیں کیونکہ نوجوان آل راؤنڈر کیمرون گرین انگلی کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں4 جنوری سے شروع ہونے والے آئندہ تیسرے ٹسٹ میں نہیں کھیل پائیں گے، کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے۔ پروٹیز کے خلاف جاری دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن دیر سے بیٹنگکرتے ہوئے گرین کو انریچ نورٹجے کی اچھال لیتی ہوئی گیند سے انگلی پر چوٹ لگی اور وہ ریٹائر ہرٹ پر مجبور ہوئے۔ گرین کی دائیں شہادت کی انگلی میں ایک چھوٹا سا فریکچر ہے اور آسٹریلیا آنے والے مصروف شیڈول سے پہلے گرینکے ساتھ کوئی خطرہ مول نہیں لے گا۔