کیف کے علاقے میں ایک اور 900نعشوں کیساتھ اجتماعی قبر دستیاب۔ یوکرائی صدرصدر زیلینسکی

,

   

کیف۔ یوکرائی صدر ولود میر زیلینسکی نے اعلان کیاہے کہ 900نعشوں کے ساتھ کیف کے علاقے میں ایک اور اجتماعی قبر دستیاب ہوئی ہے۔

یوکرینیسکا پروڈا کی خبر ہے کہ پولش میڈیا کو جمعہ کے روز ایک انٹرویو دیتے ہوئے مذکورہ صدر نے کہاکہ اس علاقے میں جہاں پر یہ قبر دستیاب ہوئی ہے کہ مارچ میں روسی افواج نے قبضہ کرلیاتھا۔ ا ن کے کہنے کا حوالہ دیا گیا ہے کہ ”کسی کو نہیں معلوم کتنے لوگ مارے گئے ہیں۔

وہاں پر نتائج برآمد ہوں گے‘ وہاں پر ایک تحقیقات ہوگی اور پھر وہاں پر ایک مردم شماری ہوگی۔ ہمیں ان تمام لوگوں کی تلاش کرنا ہے‘ مگر ہم نہیں جانتے کہ وہاں پر کتنے ہیں“۔

زیلینسکی نے یہ بھی دعوی کیاکہ فبروری24کو حملہ کی جب سے شروعات ہوئی ہے کہ 500,000کے قریب یوکرنی غیر قانونی طور پر روس منتقل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے زوردے کر کہاکہ ”یوکرین کے پراسکیوٹر اور قانون نافذ کرنے والے عہدیدار ان تمام روسی سپاہیوں کو تلاش کریں گے او ران پر مقدمہ چلائیں گے جو کسی نے کسی صورت میں یوکرین کے شہریوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب میں ملوث ہیں“

۔یوکرینیسکا پروڈا کی خبر کے بموجب درایں اثناء مذکورہ یوکرائی پراسکیوٹر کے دفتر نے 10روسی سپاہیوں کی شناخت کی ہے جو بوچا میں یوکرائیوں کے قتل او راذیت میں ملوث ہیں۔

اپریل 23کے روز بوچا کے میئر انتالیولیا فیڈروک نے اعلان کیاکہ 412 شہریوں کو روسی فوج نے قتل کیا جس کی اجتماعی قبر کیف شہر سے 31کیلو میٹر کے فاصلے والے شہرسے دستیاب ہوئی ہے۔

کیف علاقے بھر میں 1100نعشوں مشتمل اجتماعی قبریں تحقیقات کرنے والوں کو اب تک ملی ہیں۔ کم از کم تین اجتماعی قبریں مریپولی شہر کے مضافات سے دستیاب ہوئی ہیں‘ جس میں ہزاروں شہریوں کی نعشیں ہیں۔