کیلفورنیا کے ساحل پر جہاز میں 21 افراد کورونا سے متاثر

,

   

سائن فرانسیسکو۔/7 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) کیلفورنیا کے ساحل پر بڑے پانی کے جہاز گرانڈ پرنسیس میں عملہ کے 19ارکان کے بشمول 21 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس جہاز میں 3500 افراد ہیں اور وہ اس تعداد کو دوگنا کرنا نہیں چاہتے کیونکہ یہ امریکہ کی غلطی نہیں ہے۔ اسی دوران نائب صدر مائیک پنس نے بتایا کہ جملہ 21 افراد پازیٹیو پائے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی حکومت کیلیفورنیا عہدیداروں کے ساتھ ایک منصوبہ پر کام کررہی ہے جس کے تحت جہاز کو اس ہفتہ غیر تجارتی بندرگاہ پر لایا جائے گا اور جہاز میں سوار تمام 3500 افراد بشمول عملہ کے ارکان کی کورونا وائرس کے لئے جانچ کی جائے گی۔