کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 7افراد زخمی

   

لاس اینجلس: امریکہ میں کیلیفورنیا کے مانٹیکا شہر میں ہونے والی گولی باری کی واردات میں سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول (سی ایچ پی) کے مطابق اس کی ٹیم مانٹیکا شہر میں 4400 ووڈورڈ ایوینیو کے نزدیک ٹریفک سنبھال رہی تھی، اسی دوران متعدد بار اس فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور بہت سے لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔اے بی سی 10 نے سی ایچ پی کے حوالے سے بتایا کہ وہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور ان میں سے کسی نے بھیڑ پر فائرنگ شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم دبلا پتلا سیاہ فام شہری تھا جس نے سیاہ رنگ کی ہوڈی پہن رکھی تھی اور وہ خودکار ہتھیاروں سے لیس تھا۔