کیلیفورنیا میں کورونا کی نئی شکل کا پہلا کیس

   

واشنگٹن : امریکہ کے صوبہ کیلیفورنیا میں کورونا کی نئی شکل کا پہلا کیس سامنے آیا ہے ۔صوبائی گورنر گیون نیوزوم نے امریکی کے ہیلتھ کے اعلیٰ افسر انتھونی فوسی کیساتھ ایک ورچیوئل میٹنگ میں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کیلیفورنیا میں کورونا کے اس نئی شکل کا پہلا کیس سامنے آیا ہے ، جس کا رواں ماہ برطانیہ میں پتہ چلا تھا۔ ڈاکٹر فوسی نے کہا کہ کیلیفورنیا کے عوام کو اس کورونا کے نئی شکل کے کیس کے تعلق سے فکر مند نہیں ہونا چاہئے ، کیونکہ اسکے زیادہ کیسز دیگر صوبوں میں سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ طبی حکام کو یقین ہیکہ کووڈ ۔19 کی ویکسین نئی شکل کے کیسز میں بھی موثر ہوگی۔