کیلیفورنیا چرچ پرحملہ آور چینی نژاد نکلا، نشانہ تائیوان کمیونٹی تھی

   

واشنگٹن : امریکی پولیس نے پیرکواعلان کیا کہ ہے جس شخص نے اتوار کو کیلی فورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا تھا وہ ایک 68 سالہ چینی نڑاد امریکی تھا جو تائیوان کی کمیونٹی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔فائرنگ کا نشانہ بننے والے چھ افراد تائیوانی نڑاد ہیں اور وہ لگونا ووڈس چرچ میں صبح کی چرچ کی عبادت کے بعد ایک ضیافت میں شرکت کر رہے تھے جب یہ حملہ ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب اس نے اپنا ہتھیار دوبارہ چارج کرنے کی کوشش کی تو پجاری اور عبادت گذاروں نے حملہ آور کو قابو کر لیا۔ ملزم کا نام ڈیوڈ چو بتایا جاتا ہے اور اس کی عمر68 سال ہے۔اورنج کاؤنٹی کے شیرف ڈان بارنس کے مطابق حملہ آور چینی نڑاد امریکی ہے جو کئی سال سے امریکہ میں مقیم ہے اور لاس ویگاس کے علاقے میں بطور سیکیورٹی گارڈ کام کرتا ہے۔بارنس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حملہ آور فالتو گولہ بارود اور مولوٹوف کاک ٹیلوں سے لیس تھا اور اس کے حملے کی وجوہات “سیاسی اور نفرت پر مبنی ہیں۔