کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ، 1شخص ہلاک، 5 زخمی

,

   

دو دنوں میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ‘عوام میں خوف وہراس کا ماحول

واشنگٹن:امریکی ریاست کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کیلی فورنیا کے لگونا ووڈ شہر میں پیش آیا جہاں ایک مشتبہ شخص نے چرچ میں فائرنگ کردی۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔امریکی ریاست نیویارک میں نسل پرست سفید فام نوجوان نے کل ایک سوپر مارکٹ میںاندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجہ میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک کے شہر بفلو کیسپراسٹورمیں فائرنگ کے اس واقعہ کو نسل پرستی کے زاویہ سے دیکھا جارہا ہے اور ان ہی بنیادوں پر اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ان واقعات کے بعد مقامی عوام میں خوف کا ماحول دیکھا جارہا ہے ۔