حیدرآباد/16 اپریل، ( سیاست نیوز) وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کیلئے کیمو تھراپی کی سہولت عنقریب اضلاع میں فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کینسر مریضوں کو کیمو تھراپی کیلئے حیدرآباد آنے کی ضرورت نہیں پڑیگی اور ہر ضلع میں حکومتی سطح پر سہولت فراہم کرنے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہریش راؤ نے ایم این جے کینسر انسٹی ٹیوٹ میں نئے انکالوجی بلاک کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایم این جے کینسر ہاسپٹل میں عصری علاج کی سہولتوں کا آغاز کیا ہے۔ر