کینسر ہاسپٹل ریڈ ہلز میں آتشزدگی کا واقعہ

   

حیدرآباد: ایم این جے کینسر ہاسپٹل واقع ریڈ ہلز لکڑی کا پل میں آج صبح اچانک آگ لگ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق یکم جولائی کی صبح 8:30 بجے ہاسپٹل میں موجود بلڈ بینک میں آگ لگنے کے بعد مریضوں میں سنسنی پھیل گئی۔ دواخانہ کے عملہ نے فوری فائر کنٹرول کو آگاہ کیا جس کے بعد اسمبلی اور سکریٹریٹ سے وابستہ دو فائر انجن جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور 30 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔ فائر حکام نے بتایا کے شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں آگ لگی ہوگی۔ اس حادثہ میں بلڈ بینک کے ایر کنڈیشنڈس، فریج اور دیگر اشیاء خاکستر ہو گئیں۔