کینیڈا میں منکی پاکس کے 16 معاملو ں کی تصدیق

   

اوٹاوا :کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی (پی ایچ اے سی) نے کینیڈا میں منکی پوکس کے 16 معاملوں کی تصدیق کی ہے ۔یہ تمام معاملے صوبہ کیوبیک میں درج کیے گئے ہیں۔پی ایچ اے سی نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ متعدد کیسز کی تصدیق کے لیے نمونے لیے جا رہے ہیں۔بیان کے مطابق، منکی پوکس کے معاملوں کی شناخت اور مقامی ہیلتھ سینٹر کے ذریعے علاج کیا جا رہا ہے ۔ کینیڈا میں صوبوں اور علاقوں کے ساتھ ویکسین کے منصوبے جاری ہیں۔منکی پوکس ایک سلویٹک زونوسس ہے جو انسانوں میں انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے ، اور یہ بیماری عام طور پر وسطی اور مغربی افریقہ کے جنگلات میں پائی جاتی ہے ۔