کینیڈا میں ٹرک ۔ وین تصادم، 15 افراد ہلاک

   

ٹورنٹو : کینیڈا کے صوبہ منی ٹوبا میں ٹرک اور معمر افراد کی وین میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد سڑک دوطرفہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ونی پیگ کے قریب کاربیری کے علاقہ میں پیش آیا ہے۔ کینیڈین پولیس آفیسر کے مطابق وین ہائی وے 5 پر جنوب میں کاربیری قصبے کی طرف جا رہی تھی، جبکہ سیمی ٹریلر ہائی وے 1 پر مشرق کی طرف جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منی ٹوبا میں اس سے قبل اس طرح کے بڑے جانی نقصان کا ٹریفک حادثہ نہیں ہوا ہے۔ ٹرک کمپنی کے سی ای او نے تحقیقات میں مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس حادثے سے متعلق محدود تفصیلات ہیں۔