کینیڈا کووڈ ویکسین کی غیر مطلوبہ کروڑوں خوراکیں پھینکنے پر مجبور

   

ٹورنٹو : کینیڈا ایسٹرا زینیکا کووڈ 19 ویکسین کی ایک کرو ڑ36 لاکھ خوراکیں پھینکنے پر مجبور ہوگیا ہے کیونکہ کوئی بھی انہیں استعمال کرنے کے لیے تیار نہیں۔کینیڈا کی جانب سے ویکسین کی یہ خوراکیں اپنے شہریوں سے ہٹ کر بیرون ملک دینے کی کوشش بھی کی گئی مگر کوئی بھی لینے کے لیے تیار نہیں ہوا۔کینیڈا نے 2020 میں ایسٹرا زینیکا سے کووڈ ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جبکہ مارچ سے جون 2021 کے دوران 23 لاکھ شہریوں نے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک بھی استعمال کرلی تھی۔مگر 2021 میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال کے ممکنہ مضر اثر کے خدشات کے باعث کینیڈا نے فائزر اور موڈرنا ایم آر این اے ویکسینز کا استعمال زیادہ شروع کردیا تھا۔