کینیڈا کے لیے انتہا پسند عناصر کو جگہ دینا درست نہیں: ایس جے شنکر

   

نئی دہلی:کینیڈا کے شہر برامپٹن میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کی جھانکی کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو شمالی امریکہ کے ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ملک آخر انتہا پسندوں کو جگہ کیوں دیتا ہے۔ ملک کے لیے انتہا پسند عناصر کو جگہ دینا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست کے تقاضوں کے علاوہ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہو سکتی ہے۔ میرے خیال میں علیحدگی پسندوں، انتہا پسندوں، تشدد کی حمایت کرنے والے لوگوں کو دی جانے والی جگہ ایک بڑا بنیادی مسئلہ ہے۔