ٹورنٹو : امریکہ کی افشا ہونے والی خفیہ دستاویزات میں کینیڈین انرجی انفرا سٹرکچر پر سائبر حملوں کا انکشاف، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈین انرجی انفرا سٹرکچر کو سائبرحملوں میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ٹورنٹو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف سائبر حملوں کی رپورٹس کے حوالے سے میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ سائبر حملوں کے بعد کینیڈا کے کسی بھی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔