کین اور ٹیلرس کی نصف سنچریاں ، نیوزی لینڈ 222/3

   

ماؤنٹ مینگنوئی ۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز اسکور کئے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے تینوں کھلاڑیوں کو شاہین آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی۔ پہلے دن 87 اوورز کا کھیل ہو سکا۔نیوزی لینڈ کے کپتان 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انہوں نے ٹسٹ کرکٹ میں اپنی 33 ویں نصف سنچری مکمل کی۔ ان کے دو کیچ چھوڑے کئے گئے جن میں سے ایک آسان کیچ حارث سہیل نے سلپ میں چھوڑا۔قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ابتدا میں ہی میزبان بیٹسمینوں کو پریشان کر دیا۔نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں چار کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹام لیتھم کو شاہین آفریدی نے سلپ میں کیچ آؤٹ کرایا۔اس کے بعد دوسری وکٹ دسویں اوور میں گری جب شاہین آفریدی ہی کی گیند پر ٹام بلنڈل کیچ دے بیٹھے۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا مجموعی سکور 13 رنز تھا۔کپتان کین ولیمسن نے راس ٹیلر کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا۔ کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بنائے تھے۔چائے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم مزید کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ محمد عباس نے نپی تلی گیندیں کی لیکن کریز پر جمے ہوئے کسیبیٹسمین کو آؤٹ نہ کر سکے۔ یاسر شاہ بھی متاثر کن بولنگ نہ کر سکے۔نسیم شاہ بھی قدرے مہنگے ثابت ہوئے اور پہلے دن کوئی وکٹ نہ لے سکے۔چائے کے وقفے کے بعد 128 رنز دوکھلاڑی آؤٹ پر نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو کچھ ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے راس ٹیلرکو رضوان کے ہاتھوں کیچ کروا کر پویلین بھیج دیا۔ راس ٹیلر نے 70 رنز بنائے۔133 پر تیسری وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بولرز سرتوڑ کوشش کی لیکن وکٹ حاصل نہ کر سکے۔کریز پر ہنری نکولس 42 رنز پر کپتان ولیمسن کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔