کیون کسوزا فیلڈنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگنے سے زخمی

   

ہرارے ۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوین او پننگ بیٹسمین کیون کسوزا ہیلمٹ پر گیند لگنے سے گرپڑے لیکن یہ واقعہ بیٹنگ نہیں بلکہ فیلڈنگ کے دوران پیش آیا۔ ہرارے میں جاری ٹسٹ میچ میں سری لنکا کیخلاف وہ شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کر رہے تھے، اننگز کے 42 ویں اوور میں کوشال مینڈس کی شاٹ سے انہوں نے بچنے کی پوری کوشش کی لیکن ہیلمٹ کے دائیں طرف گیند زوردارانداز میں لگی۔