دو پراڈکٹس سے کیڑے اور جالے برآمد ‘ استعمال مضر صحت ‘ لیبارٹری رپورٹ
حیدرآباد۔29فروری(سیاست نیوز) معروف اور عوام کی پسندیدہ کیڈبری ڈیری ملک انسانی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہی ہے ! شہر میں ایک سوپر مارکٹ سے خریدی گئی کیڈبری ڈیری ملک کے دو پراڈکٹس ڈیری ملک روسٹ المانڈ اور ڈیری ملک فروٹ اینڈ نٹس استعمال کے قابل نہیں ہیں کیونکہ ان میں کیڑے اور جالے پائے گئے ۔حکومت کی لیباریٹری میں جانچ کے بعد رپورٹ میں ڈیری ملک کیڈبری کے دونوں پراڈکٹس میں کیڑے اور جال پائے جانے کی توثیق ہوئی ہے اور یہ چاکلیٹ انسانی صحت کیلئے مضر ہیں ۔ رابن ونئے کمار نے امیر پیٹ کے سوپر مارکٹ سے دو کیڈبری خریدنے کے بعد ان میں کیڑے پائے اور اسٹیٹ فوڈ لیباریٹری ناچارم میں تحقیق کیلئے جمع کروایا جس پر ماہرین نے جانچ کے بعد رپورٹ تیار کرکے انہیں روانہ کی جس میں کہا گیا کہ دونوں انسانی صحت کیلئے مضر اور ناقابل استعمال ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں پراڈکٹس کی ختم شدہ مدت ابھی پوری نہیں ہوئی تھی لیکن اس میں سفید کیڑے اور جالے پائے گئے ۔ صارف نے شکایت میںکہا کہ کیڈبری ڈیری ملک اور رتنا دیپ سوپر مارکٹ کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے کیونکہ ختم شدہ مدت سے قبل کے ان چاکلیٹس میں کیڑے اور جالے صحت کیلئے مضر ہیں اور خود ریاستی فوڈ لیباریٹری نے کہا ہے کہ اس کا استعمال محفوظ نہیں ہے۔3