کے سی آر اور زیادہ جھوٹ بول رہے ہیں، اتم کمار ریڈی کا الزام

   

حیدرآباد 5 مئی (سیاست نیوز) سیول سپلائز اور آبپاشی کے وزیر اتم کمار ریڈی نے صدر بی آر ایس پر تنقید کی کہ وہ گوداوری اور کرشنا دریاؤں کے پانی سنگارینی کالریز اور دوسرے مسائل پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ اتم کمار ریڈی نے کانگریس حکومت پر کے سی آر کے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کردیئے اور کہاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے لگائی گئی پابندی سے کے سی آر نے کوئی سبق نہیں لیا۔ کے سی آر اور زیادہ جھوٹ بول رہے ہیں۔