حیدرآباد ۔14 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر کے بارے میں سنگین ریمارکس کئے ہیں۔ پرانے شہر میں میٹرو ریل پراجکٹ کے مسئلہ پر بی جے پی کے احتجاج کے پیش نظر پولیس نے راجہ سنگھ کو قیامگاہ پر محروس رکھا تھا۔ راجہ سنگھ نے کے ٹی آر کو جوکر اور کے سی آر کو بٹہ باز چیف منسٹر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو پراجکٹ کے بارے میں بی جے پی کا مطالبہ حق بجانب ہے۔ر
چیف منسٹر نے اسمبلی میں پراجکٹ کی تکمیل کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک عمل نہیں کیا گیا۔ مجلس نے بھی پرانے شہر میں میٹرو پراجکٹ کا اسمبلی میں مطالبہ کیا جبکہ چیف منسٹر کے چیمبر میں جاکر پرانے شہر میں میٹرو ٹرین کی مخالفت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پرانے شہر کی ترقی کیلئے میٹرو ریل پراجکٹ پر عمل آوری ضروری ہے۔ انہوں نے پرانے شہر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ اپنے مسائل کے حل کیلئے بی جے پی کی تائید کریں۔ ر