بی آر ایس کو عوام نے مسترد کردیا ۔ قائدین خواب غفلت میں
حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل جیون ریڈی نے سابق چیف منسٹر کے سی آر کو تلنگانہ کا نمبر ون 420 قرار دیتے ہوئے بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کی جانب سے کانگریس کے 420 وعدوں پر مشتمل جاری کردہ کتابچہ کی سخت مذمت کی ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف منسٹر کے سی آر کی غلط پالیسوں اور بدعنوانیوں کی وجہ سے فاضل بجٹ کے ساتھ حاصل ہونے والی تلنگانہ ریاست 10 سال میں 7 لاکھ کروڑ روپئے کی مقروض ہوگئی ہے بی آر ایس پارٹی نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا ۔ ایس سی طبقہ کے قائد کو چیف منسٹر بنانے اور ہر دلت خاندان کو تین ایکر اراضی دینے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا گیا ہے ۔ بی آر ایس نے بے روزگاری بھتہ دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ اس کو بھی پورا نہیں کیا گیا ۔ بہت سارے وعدوں سے انحراف کرنے والی بی آر ایس 420 پارٹی ہے ۔ کالیشورم پراجکٹ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیاں ہوئی ہیں ۔ کانگریس حکومت اس کی عدالتی تحقیقات کرائے گی ۔ جیون ریڈی نے کہا کہ سیکولرازم کا نقاب اُڑھ کر سابق چیف منسٹر کے سی آر نے عوام کو دھوکہ دیا ہے اور بی جے پی سے خفیہ اتحاد کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے بی جے پی نے دہلی شراب اسکام میں کویتا کو گرفتار نہیںکیا ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے تمام بلز کی تائید کی ہے ۔ 2