کے سی آر حکومت مجھے پنجرے میں بند نہیں کرسکتی : وائی ایس شرمیلا

   


وہ طلوع آفتاب ہے بہت جلد عوام کے درمیان میں ہوں گی ، ہاسپٹل سے ڈسچارج سے قبل ویڈیو جاری
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ شرمیلا اپولو ہاسپٹل سے ڈسچارج ہو کر گھر پہونچ گئی ۔ ڈاکٹرس نے انہیں 15 دن تک گھر میں آرام کرنے کا مشورہ دیا ۔ شرمیلا نے کہا کہ کے سی آر حکومت انہیں پنجرے میں بند نہیں کرسکتی ۔ وہ بہت جلد عوام کے درمیان پہونچے گی ۔ غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کرنے والی شرمیلا کی صحت ناساز ہوجانے پر پولیس نے انہیں زبردستی اپولو ہاسپٹل منتقل کردیا تھا ۔ ہاسپٹل سے ڈسچارج ہونے سے قبل شرمیلا نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پنجرے میں بند کرنا کے سی آر کے بس کی بات نہیں ہے ۔ سورج کے طلوب ہونے کو کوئی روک نہیں کرسکتا ۔ میرے لیے پارٹی کارکنوں نے جو قربانیاں دی ہیں جس کو وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ شرمیلا نے کہا کہ ہائی کورٹ نے انہیں پدیاترا کرنے کی اجازت دی ہے ۔ عدالت کے احکامات کا احترام نہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر پولیس کے کندھوں پر بندوق رکھتے ہوئے مجھے نشانہ بنا رہے ہیں ۔ غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کرنے پر انہیں اور ان کے کارکنوں کو بندی بنالیا گیا ہے ۔ لوٹس پونڈ پہونچنے والے تمام راستوں کی حصار بندی کرتے ہوئے چک پوسٹس قائم کردئیے گئے ۔ میری پارٹی کے کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا اور ان کی بے رحمی سے پٹائی کی گئی ۔ ان کے لیے قربانیاں دینے والے پارٹی کارکنوں سے وہ اظہار تشکر کرتی ہیں اور وہ بہت جلد دوبارہ عوام کے درمیان رہیں گی ۔۔ ن