کے سی آر حکومت کو ٹاٹا بائے بائے کہنے 529 دن باقی !

,

   

بی جے پی آفس کی دیوار پر الٹی گنتی کی گھڑی لگادی گئی ، حکومت ہر محاذ پر ناکام ، بی جے پی کا دعویٰ

حیدرآباد ۔ /25 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے والی بی جے پی نے اپنے پارٹی ہیڈکوارٹر نامپلی کی دیوار پر ’’الٹی گنتی کی گھڑی‘‘ لگائی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ٹی آر ایس کی حکومت صرف 529 دن کی مہمان ہے ۔ تلنگانہ بی جے پی کے قومی انچارج ترون چوگ نے آج حیدرآباد کا دورہ کیا ۔ تلنگانہ بی جے پی قائدین کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کرتے ہوئے آئندہ ماہ حیدرآباد میں منعقد ہونے والی بی جے پی قومی عاملہ کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ جس میں وزیراعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ، مرکزی وزراء 18 ریاستوں کے بی جے پی چیف منسٹرس اور دوسرے اہم قائدین شرکت کریں گے ۔ بعد ازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترون چوگ نے کہا کہ تلنگانہ میں جنتر منتر تانترک کی سرکار چل رہی ہے ۔ ٹی آر ایس کی حکومت سے نوجوان ، خواتین ، کسان ، ایس سی ، ایس ٹی طبقات بدظن ہوگئے ہیں ۔ (سلسلہ اندرونی صفحہ پر)
کے سی آر حکومت کو ٹاٹا بائے بائے کہنے 529 دن باقی !

(بسلسلہ صفحہ آخر)
کے سی آر حکومت کو ٹاٹا ، بائے بائے کہنے کے صرف 529 دن باقی رہ گئے ۔ جس کے بعد تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت تشکیل پائے گی ۔ ترون چوگ نے (www.selarudora.com) کے ویب سائیٹ کا افتتاح کیا اور کہا کہ کے سی آر حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ جب بھی انتخابات منعقد ہوں گے اس کا سامنا کرنے کیلئے بی جے پی پوری طرح تیار ہے ۔ بی جے پی کے قومی قائد نے چیف منسٹر سے استفسار کیا کہ وہ سکریٹریٹ کیوں نہیں جاتے ۔ دلتوں کو تین ایکر اراضی کب حاصل ہوگی ۔ کے جی تا پی جی تعلیم کہاں ہے ۔ ن