مزید چند دن دہلی میں آرام کا امکان ، فون پر پارٹی قائدین سے ضمنی انتخاب پر تبادلہ خیال
حیدرآباد 17 اکٹوبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ مزید چند دن دہلی میں آرام کرنے کا امکان ہے ۔ چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کے علاوہ دوسرے اعلیٰ عہدیدارو ں کو دہلی طلب کرکے ریاست کے انتظامی اُمور کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی فون پر پارٹی کے اہم قائدین سے ربط پیدا کرکے اسمبلی حلقہ منوگوڑ ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے بارے میں تفصیلات حاصل کی اور ضروری مشورہ دیئے ۔ سابق چیف منسٹر اترپردیش ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد کے سی آر اترپردیش سے دہلی روانہ ہوگئے ۔ بی آر ایس تشکیل دینے کا اعلان کرنے کے بعد چیف منسٹر پہلی مرتبہ دہلی پہنچے جہاں پر انہوں نے پہلے دن سردار پٹیل مارگ پر بی آر ایس پارٹی کے آفس کا معائنہ کیا ۔ دوسرے دن وسنت وہار میں تعمیر ہونے والے پارٹی آفس کا معائنہ کیا جس کے بعد وہ اپنی سرکاری قیام گاہ تک محدود ہوگئے ۔ کسی نے ان سے ملاقات نہیں کی اور نہ چیف منسٹر کے سی آر نے کسی سے ملاقات کی ۔ وہ ہفتہ کو حیدرآباد واپس ہونے والے تھے تاہم بخار میں مبتلا ہوگئے جس کی وجہ سے وہ حیدرآباد لوٹ نہیں سکے ۔ انہوں نے ریاست کے انتظامی اُمور کا جائزہ لینے اور دوسرے اُمور پر تبادلہ خیال کرنے چیف سکریٹری سومیش کمار ، ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی ، اسپیشل پرنسپل سکریٹری اروند کمار و دوسرے محکمہ جات کے عہدیداروں کو دہلی طلب کرلیا ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ کے سی آر نے ریاست کے ضمنی انتخاب کے بارے میں بھی فون پر پارٹی کے سینئر قائدین اور وزراء سے بات کی اور انہیں ہدایت دی کہ ماحول ٹی آر ایس کیلئے سازگار ہونے کے باوجود پارٹی قائدین غفلت اور لاپرواہی سے ہرگز کام نہ لیں ۔ جن قائدین کو جو ذمہ داری دی گئی وہ اس پر سختی سے عمل آوری کریں ۔ حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام کے سامنے پیش کرنے کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کی تنقیدوں اور جھوٹے الزامات کا جواب دیں اور جیت کا جو نشانہ مختص کیا گیا اس کے تحت انتخابی مہم چلائیں ۔ ن