ارکان پارلیمنٹ اور کسانوں کے نمائندوں سے ملاقات، ہم خیال اپوزیشن قائدین سے فون پر بات چیت
حیدرآباد ۔16 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج نئی دہلی میں بی آر ایس دفتر کا دورہ کیا اور پارٹی قائدین اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ دو دن قبل چیف منسٹر نے اپوزیشن قائدین کی موجودگی میں بی آر ایس کے قومی دفتر کا افتتاح انجام دیا تھا ۔ کل ایک دن اپنی قیامگاہ پر قائدین اور کارکنوں سے ملاقات کرنے کے بعد کے سی آر آج پارٹی آفس پہنچے۔ ملک کی مختلف کسان تنظیموں کے نمائندوں نے کے سی آر سے ملاقات کی اور قومی سطح پر سیاسی سرگرمیوں کے فیصلہ کی تائید کی ۔ چیف منسٹر 1.38 بجے دوپہر پارٹی آفس پہنچے اور اپنے چیمبر میں ارکان پارلیمنٹ اور کسانوں کے نمائندوں سے بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد مختلف ریاستوں میں پارٹی سرگرمیوں کو وسعت دینے کیلئے منصوبہ کا اعلان کیا جائے گا۔ کے سی آر نے پارٹی دفتر پہنچنے والے ہر کارکن سے شخصی طور پر ملاقات کی اور انہیں بی آر ایس کی سرگرمیوں سے وابستہ ہونے کا مشورہ دیا ۔ چیف منسٹر کی آمد کے موقع پر سارا علاقہ جئے بھارت ، جئے کے سی آر اور جئے بی آر ایس کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کے سی آر نے آفس کے فرسٹ فلور تک کانفرنس ہال کا معائنہ کیا اور سکنڈ فلور پر مختلف قائدین کو الاٹ کردہ چیمبرس کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے بعض تبدیلیوں کیلئے تجاویز پیش کیں۔ پارلیمانی پارٹی کے قائدین ڈاکٹر کے کیشو راؤ اور ناما ناگیشور راؤ کے علاوہ دیگر ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی نے چیف منسٹر سے ملاقات کی۔ پارٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد بڑی تعداد میں قائدین اور کارکن نئی دہلی میں قیام پذیر ہیں۔ حیدرآباد میں چیف منسٹر سے ملاقات کا وقت ملنا دشوار کن ہے ، لہذا نئی دہلی میں قیام کرتے ہوئے وہ چیف منسٹر سے بآسانی ملاقات کر پارہے ہیں۔ چیف منسٹر نے ہر لیڈر اور کارکن کے ساتھ تصویر کھچوائی ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ کے سی آر نے ٹیلیفون پر مختلف علاقائی جماعتوں اور بائیں بازو جماعتوں کے قائدین سے بات چیت کی ہے۔ وہ بی آر ایس کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کیلئے ہم خیال اپوزیشن قائدین سے