کے سی آر نے وزیر بنایا ‘ چندرا بابو نائیڈو نے وعدہ خلافی کی : دیاکر راؤ

   

حیدرآباد 19 فبروری ( این ایس ایس ) کے سی آر کابینہ میں وزیر بننے والے ای دیاکر راو نے آج کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے انہیں کابینہ میں شامل کرتے ہوئے اپنا وعدہ پورا کیا جبکہ ماضی میں تلگودیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے وعدہ خلافی کی اور انہیں وزیر نہیں بنایا ۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ تلگودیشم کے بانی این ٹی راما راو نے بھی ان کو وزیر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس وقت بھی وہ وزیر نہیں بن پائے تھے کیونکہ ان کی شریک حیات لکشمی پاروتی درمیان میں آگئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس سربراہ و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے انہیں کابینہ میں شامل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آج اس وعدہ کو پورا بھی کیا گیا ۔