حیدرآباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ نے بی آر ایس کی تشکیل پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ تاریخ کا 13 سال قبل رُخ موڑ دیا گیا ہے اور اس کی عزت و نفس کو قابل فخر بنادیا تھا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لئے اپنے جان کی بازی لگاتے ہوئے 11 دن تک غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کی تھی۔ ہریش راؤ نے کے سی آر کے کھمم اور نمس ہاسپٹل میں موجود تصاویر کو ٹوئٹر پر شیئر کیا اور کہاکہ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لئے کے سی آر کی زد سے مرکز نے علیحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے سے اتفاق کرلیا تھا۔ کے سی آر کی بھوک ہڑتال تلنگانہ تحریک کا رُخ موڑ دیا تھا جس کے آج 13 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ کے سی آر کے اس اقدام پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔ ن